میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر ندی بند پر قبضہ مافیا مافیا کا راج ،پلاٹوں کی دھڑلے سے غیرقانونی فروخت

ملیر ندی بند پر قبضہ مافیا مافیا کا راج ،پلاٹوں کی دھڑلے سے غیرقانونی فروخت

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں ایک طرف جدید ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر جاری ہے تو دوسری طرف ملیر ندی بند پر غیرقانونی کچی اور پکی تعمیرات دھڑلے سے جاری ہیں۔ قبضہ مافیا بند پر تین سے پانچ لاکھ روپے میں پلاٹ فروخت کر رہے ہیں۔ جبکہ حفاظتی پشتوں کی کٹائی کے باعث ندی میں طغیانی قریبی آبادی کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قبضہ مافیا سے کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی۔ ضلع کورنگی میں ملیر ندی بند کے ساتھ قبضہ مافیا نے بنجاروں کی آڑ میں پلاٹنگ کرکے غیرقانونی کاروبارشروع کردیا۔ قبضہ مافیا کو نا جگہ کی حساسیت کا احساس ہے نہ کسی کاڈر۔۔ تاہم قریبی آبادی کے لوگ آنے والی تباہی سے ضرور خوف کا شکار ہیں۔علاقہ مکین کہتے ہیں کہ ملیر ندی کا بند ہے یہاں قبضہ مافیا بھرپور سرگرم ہے تعمیرات جاری ہیں اور یہ لوگ ملیر ندی کے پشتے کاٹ رہے ہیں جو ندی میں طغیانی کے باعث آبادی کو ڈبونے کا باعث بن سکتے ہیں ہر جگہ شکایات کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ اسے فوری طور پر روکا جائے اور پشتوں کو مزید مضبوط کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں