کراچی میں لوٹ مار کرنے والے ڈکیت شاہانہ زندگی بسر کرنے لگے
ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جون ۲۰۲۳
شیئر کریں
کراچی میں لوٹ مار کرنے والے ڈکیت شاہانہ زندگی بسر کرنے لگے۔ عیسی نگری مقابلے میں گرفتار ہونے والے ملزمان سے متعلق حیرت انگیز انکشافات ہوئے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق گروہ کے دو ملزمان مہنگے ترین بنگلوں کے مالک ہیں۔ یہ بنگلے ملتان کے پوش علاقوں میں خریدے گئے تھے۔ ملزمان نے آٹھ دکانیں پندرہ کروڑ روپے میں خریدیں۔ یہ تمام دکانیں کرائے پر دی گئی ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کا ایک ملزم علاقے میں خود کو ڈی ایس پی ظاہر کرتا ہے۔ جبکہ دوسرا خود کو اسٹیٹ ایجنٹ بتاتا تھا۔ یہ ملزمان اب تک تین سو تینتیس تولے سونا لوٹ چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔