میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا پروجیکٹ نارتھ کارنر کی تعمیرات 9 سال میں بھی مکمل نہ ہو سکی

زین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا پروجیکٹ نارتھ کارنر کی تعمیرات 9 سال میں بھی مکمل نہ ہو سکی

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: آصف سعود) زین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز 9 سال گزرنے کے باوجود سرجانی ٹائون میں پبلک سیل پروجیکٹ نارتھ کارنر کی تعمیرات مکمل نہیں کرسکا مذکورہ بلڈر نے ایک ادھورے پروجیکٹ کی تعمیر مکمل کئے بغیر کورنگی میں افروز موبائل مال اینڈ ریزیڈنسی کے نام سے نئے پروجیکٹ کی بکنگ لینا شروع کردی، نارتھ کارنر میں فلیٹ بک کرانے والے زین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے ہاتھوں رُل گئے۔ تفصیلات کے مطابق زین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز نے سرجانی ٹائون میں پلاٹ نمبر A-1 بلاک NC-29A دیہہ سرجانی سیکٹر 5/D میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی این او سی نمبر SBCA /DD-(D-11) 982/ADV – 497 / 2011 کے تحت گرائونڈ پلس 4 منزلہ پبلک سیل پروجیکٹ کی این او سی حاصل کی جس کے مطابق بلڈر کو گرائونڈ فلور پر پارکنگ اور ری کریشن ایریا بنا تھا اور پہلی سے چوتھی منزل تک فلیٹ تعمیر کرنے تھے ایس بی سی اے کی این او سی کے مطابق بلڈر کو 31 دسمبر 2014 کو بلڈنگ کا کمپلیشن مکمل کرکے قبضہ الاٹیز کے حوالے کرنا تھا ذریعے کا کہنا ہے کہ 8 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود زین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز نے اپنے پبلک سیل پروجیکٹ نارتھ کارنر کی تعمیرات نہ تو مکمل کیں اور نہ ہی الاٹیز کو ابھی تک قبضہ دیا ذریعے کا کہنا ہے کہ نارتھ کارنر کے الاٹیز کو ہر سال ایک سے ڈیڑھ سال کا مزید وقت دے کر ٹالا جاتا ہے اور الاٹیز کو کہا جاتا ہے کہ نارتھ کارنر میں فلیٹ بک کرانے والے بعض الاٹیز اپنی قسطیں وقت پر ادا نہیں کررہے جس کے باعث پروجیکٹ کا کام تاخیر کا شکار ہے نمائندہ جرأت کو ایک الاٹی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نارتھ کارنر پروجیکٹ کے 70 فیصد الاٹیز اپنی ادائیگیاں مکمل کرچکے ہیں الاٹیز کا کہنا ہے کہ نارتھ کارنر کی بکنگ کے وقت بلڈر دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ہائوس بلڈنگ کا لون منظور کراکے دے گا اور جب دو سال کا عرصہ گزر جاتا ہے تو بلڈر یہ کہہ کر جان چھڑالیتا ہے کہ ہائوس بلڈنگ لون منظور نہیں کررہی ہے اب الاٹیز کو بلڈر کی شرائط پر لون کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ذریعے کا کہنا ہے کہ زین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے جہاں ابھی تک نارتھ کارنر کے الاٹیز کو قبضہ نہیں دیا گیا وہیں پر زین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز نے کورنگی میں افروز موبائل مال اینڈ ریزیڈنسی کے نام سے نیا پبلک سیل پروجیکٹ لائونچ کرکے ایک بار پھر سے دکانوں اور فلیٹوں کی بکنگ لینا شروع کردی ہے کورنگی میں واقع افروز موبائل مال اینڈ ریزیڈنسی کی بکنگ کیلئے بھی زین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے وہی طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے جو ماضی میں مذکورہ بلڈر نے نارتھ کارنر کی بکنگ کے وقت اپنایا تھا ذریعے کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے بلڈروں کو پبلک سیل پروجیکٹ کی این او سی دینے کے بعد پبلک سیل پروجیکٹوں کی مانیٹرنگ نہ کرنے کی وجہ سے بلڈر پروجیکٹوں میں بکنگ کرانے والوں کے سرمائے سے کھیل رہے ہیں اور بلڈر کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ماہانہ بھتہ دے کر ایس بی سی اے افسران کا منہ بند رکھا ہو اہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں