میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
20دن اہم ہیں، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑیگی ، پیپلز پارٹی،(ن) لیگ آمنے سامنے ہوگی،شیخ رشید

20دن اہم ہیں، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑیگی ، پیپلز پارٹی،(ن) لیگ آمنے سامنے ہوگی،شیخ رشید

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں ،سیاسی جہنم سے نکلنے کا راستہ دکھائی نہیں دیتا، نواز شریف پر دوبارہ کراس لگ گیاہے ،(ن) لیگ نظریہ ضرورت کے سائز تک رکھی جائے گی ،20دن بڑے اہم ہیں، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے گی ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ آمنے سامنے ہوگی ۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اڈاری پرندے پیپلز پارٹی کے ٹوکرے میں بھی بھیجیں جائیں گے ،مختلف مصالحوں سے کھچڑی پکے گی ،جہانگیری تڑکا لگے گا لیکن عمران خان دیوار چین ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تاریخی افراط زرگروتھ منفی آئی ایم ایف سے کٹی کاروبارتباہ ،معیشت غرق ،مالیاتی مدد ناپید ،ملک جل رہا ہے ور انکو دوروں کی پڑی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں