میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانگ مارچ میں وکلاء پرتشدد، وزیراعظم،وزیراعلیٰ،وزیرداخلہ کے خلاف کارروائی کا حکم

لانگ مارچ میں وکلاء پرتشدد، وزیراعظم،وزیراعلیٰ،وزیرداخلہ کے خلاف کارروائی کا حکم

جرات ڈیسک
هفته, ۴ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

لاہورکی ماتحت عدالت نے تحریک انصاف کے 25 مئی کو ہونے والے لانگ مارچ کے دوران وکلا ء پرتشدد پر وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلی حمزہ شہباز اور وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشل سیشن جج لاہور شہباز احمد کھگا کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے25 مئی کو ہونے والے لانگ مارچ کے دوران وکلاء پرتشدد سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں متعلقہ ایس ایچ او کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے کا کہا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس سے قبل لاہور ہی کے ایڈیشنل سیشن جج ملک مدثرعمربودلہ نے بھی متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوکو وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں