میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کو مٹی کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا 4 جاں بحق، 18 زخمی

کراچی کو مٹی کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا 4 جاں بحق، 18 زخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کو شدید آندھی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پورا شہر کافی دیر تک گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہا۔ آندھی کے باعث دیوار گرنے اور مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 18 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آنے والے مٹی کے طوفان کے بعد مختلف حادثات پیش آئے جس کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ 18 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں شام ڈھلتے ہی تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا طوفان آیا، چیف میٹرولوجسٹ سرفرازنے تصدیق کی کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آنے والا طوفان آئندہ ایک سے دو گھنٹے تک جاری رہے گا۔سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر گیارہ میں واقع بھینس کالونی میں ایک مکان پر بجلی گرنے سے مکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 شدید زخمی ہوئے، وقوعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جبکہ زخمیوں کو مکان سے نکال کر اسپتال منتقل کروایا۔بعد ازاں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے بجلی گرنے سے لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا اور ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکر سے فوری طور پر خالی کرانے کی ہدایت کی۔ کراچی میں طوفان کے بعد کھمبے اور درخت بھی اکھڑ گئے، جس کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں اب تک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوئے۔کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں مکان کی دیوارگرنے سے خاتون جاں بحق ہوئیں جبکہ سرجانی کے علاقے تیسرٹاؤن چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور گلشن معمارمیں گھرکی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے، جمالی پل پر درخت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب آندھی کے بعد شہر کا نصف حصہ بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گیا، ملیرہالٹ،معین آباد،طارق بن زیادسوسائٹی،ماڈل کالونی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، محمودآباد، قیوم آباد، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کے تار تیز ہوا کا زور برداشت نہ کرسکے اور ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہوگئی۔علاوہ ازیں کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں آندھی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے مکان کی چھت اڑ گئی جس کے نتیجے میں بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ گرد کے طوفان کے بعد حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر صرف 500 میٹر رہ گئی، غیر متوقع آندھی کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ہنگامی اقدامات کیے گئے اور ایئرپورٹ کے تمام گراؤنڈ عملے کو الرٹ کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں