میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی ایل، ایم ڈی و چیف آپریٹنگ افسر دُہری شہریت کے حامل

پی پی ایل، ایم ڈی و چیف آپریٹنگ افسر دُہری شہریت کے حامل

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ افسر کے اہم عہدوں پر فائز افسران دُہری شہریت کے حامل نکلے، ایم ڈی عمران عباسی آسٹریلین اور چیف افسر سکندر میمن کینیڈین شہری ہیں، جبکہ خاتون افسر کے بعد چیف افسر کی تعیناتی بھی خلاف ضابطہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں مخصوص افسران کی گروپ بندی سے اہل ملازمین عتاب کا شکار ہیں، منیجنگ ڈائریکٹر عمران عباسی کی جانب سے چیف آپریٹنگ افسر کی پوسٹ پر بغیر کوئی اشتہار جاری کیے تعیناتی کی گئی ہے، جو قواعد و ضوابط کے برخلاف ہے، جبکہ ایم ڈی عمران عباسی نے دوستی نبھاتے ہوئے سکندر میمن پرادارے میں اہم ذمہ داری کی نوازش کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر عمران عباسی آسٹریلین اور چیف افسر سکندر میمن کینیڈین شہریت رکھتے ہیں، پبلک سیکٹر، کمپنی یا کسی ادارے میں دُہری شہریت کے حامل افسران کی تعیناتی اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی خلاف وزری ہے، جبکہ بھاری تنخواہ ودیگر مراعاتیں لینے والے مذکورہ افسران کے خلاف ضابطہ،من پسند فیصلوں اور قیمتی معدنیات کی مبینہ خُرد برد سے منافع بخش ادارے اور حکومت کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، لیکن معدنیات کے متعلقہ اداروںاور حکومت نے نوٹس لینے اور تفتیش کرانے کے بجائے پراسرار خاموشی اختیار کرلی ہے، اس ضمن میں رابطہ کرنے پر پی پی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی عمران عباسی اور چیف آپریٹنگ افسر سکندر میمن حکومتی پراسیس سے گزرے ہیں، وزارت توانائی اور پاکستان پیٹرولیم بورڈ کی جانب سے جائزہ لینے کے بعد میرٹ کی بنیاد پر دونوں افسران کی تقرریاں کی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں