میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارا چنار میں مسلح افراد کی اسکول میں گھس کر فائرنگ، 7 اساتذہ جاں بحق

پارا چنار میں مسلح افراد کی اسکول میں گھس کر فائرنگ، 7 اساتذہ جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اور افغان کی سرحد کے قریب ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسلح افراد اسکول میں داخل ہوئے اور اسٹاف روم میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق اساتذہ گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل میں میٹرک امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں میر حسین ، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد حسین اور علی حسین اور دیگر شامل ہیں۔ڈی پی او کرم ایجنسی کے مطابق حملے کے سبب ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں