میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہتک عزت کا دعویٰ، میشا شفیع کا سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد

ہتک عزت کا دعویٰ، میشا شفیع کا سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد کر دیا۔ گلوکارہ نے درخواست سیشن جج کو جمع کروا دی۔میشا شفیع نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرنے والے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، گواہان کے بیانات قلمبند کرواتے وقت بھی موجودہ جج نے گواہان کو جوابات دینے میں معاونت کی، موجودہ جج میرے وکلا پر بلاوجہ برہم بھی ہوئے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیشن جج لاہور فوری ہتک عزت کے دعوی کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرنے کا حکم دے ، ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کی درخواست پر 6ماہ سے سماعت کر رہے ہیں۔یاد رہے کچھ روز قبل گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کی درمیان ہونیوالی وٹس ایپ گفتگو منظر عام پر آئی، جس میں میشا شفیع نے جیمنگ سیشن کے بعد علی ظفر کے نام شکریہ کا پیغام بھیجا، میشا نے پیغام میں صاف لکھا کہ 23دسمبر 2017کو پرفارمنس کے دوران ان کا بہترین وقت گزرا، انہوں نے علی ظفر کا شکریہ بھی ادا کیا۔میشا شفیع نے ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ ان کا پیغام صرف کنسرٹ پرفارمنس کے حوالے سے تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں