میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاک ڈائون میں ہم نے زرعی شعبہ کھلا رکھا اب تعمیراتی شعبے کو کھول رہے ہیں ،وزیراعظم

لاک ڈائون میں ہم نے زرعی شعبہ کھلا رکھا اب تعمیراتی شعبے کو کھول رہے ہیں ،وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۴ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وز یر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈائو ن میں ہم نے زرعی شعبہ کھلا رکھا اب ہم تعمیراتی شعبے کو کھول رہے ہیں۔کورونا کی روک تھام اور بھوک سے لوگوں کو بچانا بھی یقینی بنانا ہے ، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کیا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے ، شاپنگ مالز، شادی ہال اور ریسٹورینٹ سمیت ہر اس جگہ کو بند کردیا جہاں عوامی اجتماعات ہوسکتے تھے لیکن لاک ڈائون کی تباہی کو روکنے کے لیے زرعی شعبے کو کھلا رکھا ہے ور اب تعمیراتی شعبہ بھی کھول رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں بڑے پیمانے میں غربت ہے ۔ جس کی وجہ سے ہمیں متوازن اقدامات کرنے ہیں، کورونا کی روک تھام اور بھوک سے لوگوں کو بچانا بھی یقینی بنانا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں