میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زمین سے چاند تک لفٹ بنانے کی تجویز پر انعام

زمین سے چاند تک لفٹ بنانے کی تجویز پر انعام

منتظم
منگل, ۴ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


واشنگٹن(ویب ڈیسک) نیشنل ایرناٹکس اینڈ اسپس ایڈ منسٹریشن(ناسا)کے ماہرین زمین کے علاوہ دوسرے سیاروں پر زندگی کی تلاش کر رہے ہیں تاکہ انسانوں کو وہاں بسایا جا سکے۔ اگرچہ اس کی کوئی امید نہیں ہے مگر پھر بھی وہ اس سلسلے میں ہر ایک کی تجاویز پر ضرور غور کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق انڈیا کے صوبے چنائے سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ سائی کرن کو زمین سے چاند تک لفٹ بنا کر انسانوں کو چاند پر پہنچانے کی تجویز پر ناسا کی جانب سے گریڈ 12 کی کیٹیگری میں دوسرا انعام دیا گیا ہے۔ سائی کرن نے زمین سے چاند تک لفٹ کے ذریعے انسانوں کو پہنچانے اور وہاں پر نقل وحرکت کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کے حوالے سے تجاویز دی تھیں۔ ناسا ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ منصوبہ ابھی قابل عمل نہیں ہے مگر آگے چل کر اس پر کام کیا جاسکتا ہے اسی لئے انہوں نے نوجوان کی کاوش کو سراہتے ہوئے دوسرے انعام کا حقدار قرار دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں