میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آپریشن غضب للحق، افغان طالبان رجیم کے 464خوارج ہلاک، 665 زخمی

آپریشن غضب للحق، افغان طالبان رجیم کے 464خوارج ہلاک، 665 زخمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

کارروائیوں کے نتیجے میں192 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ، وفاقی وزیرِ اطلاعات
188 چیک پوسٹیں تباہ ،31 پوسٹوں پر قبضہ،عطا تارڑ نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک جبکہ 665 سے زائد زخمی ہوئے، 188 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں اور 31 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات کے مطابق 192 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کی گئیں، انہوں نے کہا کہ افغانستان بھر میں 56 مختلف مقامات کو فضائی کارروائی کے ذریعے مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے مقاصد کے حصول کے لیے کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری رہیں اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں