میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس کا تاجروں کو اغوا کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا،ایس ایچ او معطل

پولیس کا تاجروں کو اغوا کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا،ایس ایچ او معطل

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایس ایچ او طفیل، اے ایس آئی اسد گوپانگ نے شارٹ ٹرم کڈیپنگ کیلئے پرائیویٹ پارٹی بنا رکھی تھی
تاجر شیر محمد عمرانی کو اغوا کے بعد 75 لاکھ کیش اور چھالیہ، گٹکا ماوا ڈیلر سے 2 لاکھ 50 ہزار لے کر چھوڑا

(رپورٹ؍ ایم جے کے)کراچی پولیس کا تاجروں کو اغوا کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا، ضلع ملیر تھانہ اسٹیل ٹاؤن ایس ایچ او طفیل اور اے ایس آئی اسد گوپانگ نے شارٹ ٹرم کڈیپنگ کے لیے پرائیویٹ پارٹی بنا رکھی تھی، تاجروں، منشیات و گٹکا ماوا فروشوں کو کڈنیپنگ کے بعد بھاری رقم وصول کر کے چھوڑ دینا روز کا معمول، انکوائری کے بعد صرف ایس ایچ او چوہدری طفیل معطل جبکہ اے ایس آئی اسد گوپانگ انکوائری اور معطلی سے محفوظ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا تاجروں، منشیات و گٹکا ماوا فروشوں، اور دیگر افراد کو کڈنیپ کر کے بھاری رقم وصول کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا اس طرح کے کئی واقعات پچھلے کئی سالوں سے منظر عام پر آئے ہیں سوائے وقتی معطلی کے علاوہ کچھ نہ کیا جاسکا محکمہ سندھ پولیس کراچی کی جانب سے کیونکہ یقینا شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا پیسہ اوپر تک جاتا ہے اور اسی وجہ سے کچھ ہی عرصے بعد معطل کیے گئے پولیس اہلکار دوبارہ بحال ہوجاتے ہیں حال ہی میں ایسا واقعہ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی شکل میں دیکھنے کو آیا، ذرائع نے بتایا کہ ضلع ملیر تھانہ اسٹیل ٹاؤن جرائم کے گڑھ میں تبدیل ہوگیا معطل کیے گئے ایس ایچ او طفیل اور اے ایس آئی اسد گوپانگ نے علاقے میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے لیے اپنی پرائیویٹ پارٹی آزاد، شیرو اور جمیل کے ہمراہ بنا رکھی ہے تاجروں کو اغوا کر کے ان سے بھاری رقم وصول کرنے کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کو بھی کڈنیپ کر کے ان سے بھاری رقم وصول کیا کرتے ہیں، گلشن حدید فیز 3 کی جانب سنسان جگہ پر اپنی پرائیویٹ پارٹی کے ساتھ ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور چھالیہ و دیگر جرائم پیشہ افراد کے ساتھ توڑ جوڑ کرنے کے بعد چھوڑ دینا روز کا معمول بن گیا ہے، اے ایس آئی اسد گوپانگ نے پرائیویٹ پارٹی آزاد، شیرو اور جمیل کے ہمراہ گزشتہ دنوں چھالیہ اور آداب کی پک اپ لوڈ سوزوکی پکڑی جو کہ 2 لاکھ 50 ہزار لے کر چھوڑ دی تھی اور ان ہی جرائم پیشہ افراد کے ساتھ توڑ جوڑ کرنے کے بعد ہفتہ وار بھی فکس کرلیا ہے اس حوالے سے ضلع ملیر ایس ایس پی عبدالخالق شیخ کو کئی شکایات موصول ہوئیں جن میں تاجر شیر محمد عمرانی نے بھی شکایات درج کروائی جس پر ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے ایکشن لیتے ہو? ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن چوہدری طفیل کو معطل کردیا جبکہ انکوائری اور معطلی سے اے ایس آئی اسد گوپانگ پرائیویٹ پارٹی کے آزاد، شیرو اور جمیل اب تک محفوظ ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ کچھ دن قبل رات کے اوقات میں تاجر شیر محمد عمرانی کو پولیس نے گرفتار کر کے تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں بند کیا آزادی کے لیے 1 کروڑ کی ڈیمانڈ کی گئی 75 لاکھ رات کے اوقات میں ہی کیش ادا کر دیے گئے، آزادی ملنے کے بعد مغوی شیر محمد عمرانی نے جب ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ سے رابطہ کیا تو ایس ایس پی نے ڈی ایس پی بن قاسم کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دیا انکوائری میں ایس ایچ او اور دیگر اہلکار اغوا جیسی واردات میں ملوث پائے گئے ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے ایس ایچ او کو معطل کر کے مزید انکوائری کے ساتھ اغوا ہوئے تاجر کو ایف آئی آر درج کروانے کا کہہ دیا پر مغوی شیر محمد عمرانی کی جانب سے اب تک ایف آئی آر درج نہیں کروائی گء اور نہ ہی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی پرائیویٹ پارٹی چلانے والے اے ایس آئی اسد گوپانگ، آزاد، شیرو اور جمیل کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی اب تک ہوسکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں