میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہرے نظام پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا: مریم اورنگزیب

دہرے نظام پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا: مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوہرے نظام پر اْٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ 200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں، 2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل (ضمانت)انہوں نے مزید کہا کہ 6 ماہ تک’’بیل’’ نہیں کے مقابلہ میں ایک دن میں چار بیلیں (ضمانتیں)۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی، سب چھوڑیں آئین توڑنے پر سزا تو دیں۔دہرے نظام پہ اْٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا 200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں،2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل،6 ماہ تک”بیل” نہیں بمقابلہ ایک دن میں چار بیلیںبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی!سب چھوڑیں آئین توڑنے پہ تو سزا دیں ترازوکے پلڑے برابرکرو، مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی 200 عدالتی پیشیوں اور عمران خان کی 2 پیشیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ تصویر میں انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں