میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیل حکام سے ایک شکایت، کپڑے استری کرنے کے لیے فرائنگ پین نہیں دیا، اسد عمر کا طنز

جیل حکام سے ایک شکایت، کپڑے استری کرنے کے لیے فرائنگ پین نہیں دیا، اسد عمر کا طنز

جرات ڈیسک
هفته, ۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے، انہوں  نے کپڑے استری کرنے کے لیے فرائنگ پین نہیں دیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔ اسد عمر نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے کہ کپڑے استری کے لیے فرائنگ پین نہیں دیا۔واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت مختلف شہروں سے گرفتاریاں دینے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جمعہ کی شب رہا کر دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں