بلدیہ جنوبی میں میونسپل کمشنر اختر شیخ کی کرپشن کی گونج
شیئر کریں
(رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) بلدیہ جنوبی کے نامور کھلاڑی کرپشن کے بے تاج بادشاہ میونسپل کمشنر اختر شیخ کی مال بناؤ حوس میں روز بروز اضافہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کو تاراج کرنے کے بعد حدف بلدیہ جنوبی اپنے سابقہ تجربے کی روشنی میں من پسند کرپٹ کھلاڑیوں کی بساط بچھانے کا دھندا جاری، ضلع شرقی میں اشتہارات کی مد میں لاکھوں کروڑوں ٹھکانے لگانے کے بعد ضلع جنوبی کے محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے کماؤ پوت افسر وزیر علی بھن کو دہرا چارج دیتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن تعینات کردیا۔ مذکورہ افسر کو دہرے چارج کیساتھ میدان میں اتارنے کا مقصد اپنے احداف کا جلد حصول ہے۔ واضح رہے کہ اختر شیخ اپنے ہاتھ کی صفائی کے حوالے سے انتہائی کرپٹ ترین افسر ہیں فائلوں و ریکارڈ میں ردوبدل بوگس، جعلی بھرتیوں، بوگس،جعلی کوٹیشنز کے ذریعے سرکار کو لاکھوں کروڑوں کا چونا و جھٹکا انکے ہاتھ کا کمال و ہنر کہلاتا ہے، ان گورکھ دھندوں میں موصوف اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ یاد رہے موصوف کئی مرتبہ تحقیقاتی اداروں کے نشانے پر آئے، مگر تاحال نشانہ بن نہ سکے، ان کے خلاف کئی مرتبہ صوبائی اور وفاقی تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات شروع کیں، مگر کسی بھی نتیجے پر پہنچے بغیر روک دی گئیں یا ختم ہوگئی، اختر شیخ سے متعلق انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مضبوط گرفت اور مضبوط سیاسی و خاندانی پس منظر رکھتے ہیںاس لیے انکی طرف آنے اور دیکھنے والوں کے پَر جلتے ہیں۔ اختر شیخ کی کرپشن کی گونج اور تذکرہ زبان زد عام ہونے کے باوجود تحقیقاتی اداروں کی مجرمانہ غفلت و چشم پوشی سمجھ سے بالاتر ہے اور اس قدر’’نام چین‘‘ افسر کی پرواز دن بدن مزید بلندیوں کا سفر طے کرتے ہوئے اڑان بھر رہی ہے اور کوئی روکنے ٹوکنے پوچھنے والا نہیں۔ مذکورہ صورتحال قانون شکنوں کیلئے حوصلہ افزااور قانون پسند شہریوں کیلئے تکلیف دہ ہے، قومی و سرکاری خزانے کو لاکھوں کروڑوں کا چونا و جھٹکا ملک کی سلامتی کیلئے بھی زہر قاتل ہے۔