میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری اداروں کو فراہم کی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا ریکارڈ طلب

سرکاری اداروں کو فراہم کی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا ریکارڈ طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے ) نے سرکاری اداروں کو فراہم کی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ پاکستان بھر کے تمام کسٹم کلکٹرز اور کسٹم انٹیلجنس کو مراسلہ جاری کر دیا گیاہے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے کسٹم کوکلکٹوریٹ کے 11 زونز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے اور اس مراسلہ میں کہا گیا کہ جتنی بھی نان کسٹم پیڈ اور ٹیمپرڈ گاڑیاں سرکاری اداروں کو دی گئی ہیں اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق 15ہزار کے قریب نان کسٹم اور ٹیمپرڈ گاڑیاں مختلف ادارو ں کو دی گئی تھیں۔ کسٹم حکام کی جانب سے تفصیلات ملنے کے بعد اداروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے ریکارڈ مانگا تھا کہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے کتنی گاڑیاں ایف آئی اے کو دی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں