مسئلہ کشمیر حل کرنے والا ہی نوبل انعام کا حقدار ہو گا ، عمران خان
ویب ڈیسک
پیر, ۴ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نوبل امن انعام کا حق دار نہیں ہوں جبکہ نوبل امن انعام کے قابل وہ شخص ہے جو مسئلہ کشمیر حل کرائے گا۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ میں نوبل امن انعام کا حق دار نہیں ہوں بلکہ اس کا حق دار وہ شخص ہے جو تنازع کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے ۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص برصغیر میں امن اور انسانی ترقی کے لیے رہنمائی کرے اور اس کا راستا ہموار کرے وہی شخص نوبل امن انعام کا مستحق ہے ۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں دو مارچ کو قرارداد جمع کرائی ہے ۔