وزیر اعظم سے مریم نواز کی ملاقات، پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ
جرات ڈیسک
هفته, ۴ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملاقات کی جس میں پارٹی کی تنظیم سازی، ورکرز کنونشنز سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ قیادت نے پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شہباز شریف نے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممکنہ انتخابات کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی معاشی اورمہنگائی کی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔