میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت کا ایچ ای سی کی خود مختار حیثیت ختم، وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ایچ ای سی کی خود مختار حیثیت ختم، وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
هفته, ۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ایچ ای سی کو اعلی اختیاراتی خود مختار فورم کے بجائے وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے آرڈیننس 2002 میں ترامیم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم نے کہا کہ ایچ ای سی آرڈیننس 2002 میں ترامیم ادارے کو مزید مضبوط کریں گی، ایچ ای سی میں صوبوں کی نمائندگی متاثر کیے بغیر ممبران کم کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی وفاقی حکومت کرے گی، چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے کم کرکے 2 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم کارکردگی سے عدم اطمینان کی صورت میں چیئرمین کو کسی بھی وقت سبکدوش کر سکیں گے، ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002 میں ترامیم پر تحفظات کا شکار ہے، چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ترمیم کی صورت میں 20 سال پیچھے جانا ہو گا اور اعلیٰ تعلیم کے لیے کی گئی کوششوں کو صفر سے شروع کرنا ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں