میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مالی بحران کا شکار محکمہ ڈاک کی مشکلات میں مزید اضافہ

مالی بحران کا شکار محکمہ ڈاک کی مشکلات میں مزید اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی)مالی بحران کا شکار محکمہ ڈاک کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا،کے الیکٹرک نے کراچی کے بڑے ڈاکخانوں کی بجلی بل کی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کر دی ہے جس کے باعث عملے کو فرائض انجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس،کلفٹن اور کیماڑی پوسٹ آفس کی بجلی حالیہ دنوں منقطع ہے جس کے باعث دونوں ڈاکخانوں میں کیش مشین،وزن چیک کرنے والی مشین ،کمپیوٹرائز نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے ڈاکخانے میں موجود عملے کا کہنا ہے بجلی منقطع ہونے سے قبل انہوں نے اعلیٰ افسران کو کے الیکٹرک کے نوٹس سے بھی آگاہ کیا تھا، تاہم اے جی پی آر کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے، عملے کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کے سبب پارسل کا وزن بروقت چیک کرنے میں دشواری ہوتی ہے جس کے باعث صارفین واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ بجلی نہ ہونے سبب محکمے کو یومیہ ہزاروں روپے کا نقصان ہو رہا ہے دن میں اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کرتے ہیں زیادہ سے زیادہ کام کریں اور آیا ہوا صارف واپس نہ جائے، لیکن رات کے اوقات اندھیرے کے باعث نائٹ پوسٹ آفس کے عملے کو شدید مشکلات ہوتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں