میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی کی پالیسیوں سے پاکستان اور چین مزید قریب ہوگئے، راہول گاندھی

مودی کی پالیسیوں سے پاکستان اور چین مزید قریب ہوگئے، راہول گاندھی

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے کہاہے کہ مودی سرکار نے بھارت کی بنیادیں کمزور کر دی ہیں جس کی وجہ سے ملک اب خطرے میں ہے۔ بھارتی لوک سبھا (ایوان زیریں)میں اظہار خیال کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ آر ایس آیس اور بی جے پی بھارت کی بنیادیں کمزور کر رہی ہیں، 10، 15 سال بعد بھارت کمزور ہو چکا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر اور خارجہ پالیسی میں اسٹریٹجک غلطیاں کیں، مودی کی پالیسیاں پاکستان اور چین کو قریب لے آئیں۔راہول گاندھی نے کہا کہ مودی سرکار کی پالیسیوں کی وجہ سے آج بھارت مکمل طور پر آئسولیٹ ہو چکا ہے، بھارت امیر اور غریب کے دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے، بھارت کی سلامتی اب خطرے کی زد میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں