وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پرچین پہنچ گئے
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان چین کے تین روزہ سرکاری دورے پرپہنچ گئے ،وزیراعظم بیجنگ ایئرپورٹ پرشانداراستقبال کیاگیا،جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین اظہار یکجہتی کے لئے جارہے ہیں، چین سے ہمیشہ اچھے سفارتی تعلقات رہے ہیں اور رہیں گے۔ چین روانگی سے قبل ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان سمیت اہم ممالک کے سربراہوں کو مدعو کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاہے کہ وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات ہوگی، میری چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہے، جس میں تعلقات کا جائزہ لیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں موجودہ منصوبوں کا جائزہ لیں گے، دوطرفہ تجارت کس طرح بڑھانا ہے، چینی سرمایہ کاروں کو کس طرح متاثر کرنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سی پیک سست روی کا شکار ہوگیا تھا، جس کو آگے لے کر چلنا ہے، سی پیک کے فیز ٹو میں غربت میں کمی کے منصوبے ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو میں زراعت کی پیداوار میں اضافہ، صنعت کے فروغ اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر پر بات ہوگی۔