میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی ایس پی قاسم آباداپنے گن مین کی فائرنگ سے ہلاک ملزم گرفتار

ڈی ایس پی قاسم آباداپنے گن مین کی فائرنگ سے ہلاک ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) ڈی ایس پی قاسم آباد اپنے گن مین کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس کانسٹیبل آصف چانڈیو نے موبائل میں بیٹھے فیض محمد دایو پر فائرنگ کی، 4 گولیاں لگنے کے باعث ڈی ایس پی ہلاک، پولیس اہلکار گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل اسٹاف ڈی ایس پی کے رویے سے نالان تھا، ذرائع، تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی قاسم آباد کو قتل کردیا، قاسم آباد کے علاقے پکوڑا چوک پر ڈی ایس پی فیض محمد دایو اور پولیس کانسٹیبل میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پولیس کانسٹیبل آصف چانڈیو نے اپنے ایس ایم جی سے موبائل میں بیٹھے ڈی ایس پی پر فائرنگ کردی، ڈی ایس پی کو سخت زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی کو 4 سے 5 گولیان لگیں، پولیس نے کانسٹبل کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی کے رویے سے اسٹاف نالان تھا اور مبینہ طور پر گالم گلوچ کرنے پر پولیس کانسٹیبل نے ڈی ایس پی پر فائرنگ کی. جبکہ پولیس کانسٹیبل کے ہاتھوں قتل کئے گئے ڈی ایس پی فیض محمد دایو کی جنازہ نماز پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی جس میں ایس ایس پی حیدرآباد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، مقتول پولیس کانسٹیبل کو پولیس اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں