میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی باضابطہ منظوری کے بعد پارٹی کا مرکزی مالیاتی بورڈ قائم

عمران خان کی باضابطہ منظوری کے بعد پارٹی کا مرکزی مالیاتی بورڈ قائم

ویب ڈیسک
منگل, ۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی باضابطہ منظوری کے بعد پارٹی کا مرکزی مالیاتی بورڈ قائم کردیا گیا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی مالیاتی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دے دی جبکہ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے بورڈ کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، مرکزی سیکرٹری مالیات سراج احمد، مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شیر علی ارباب، نسیم رحمان، عاطف خان اور جمال انصاری مرکزی مالیاتی بورڈ کا حصہ ہوں گے ۔ دوسری جانب پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اورسیکرٹری مالیات سراج احمد نے معروف سماجی کارکن اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نسیم رحمان کو وزیراعظم پاکستان کا فوکل پرسن برائے پناہ گاہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے تہنیتی پیغامات میں ان کا کہنا تھا کہ نسیم رحمان کو بطور فوکل پرسن ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سماجی خدمات کے حوالے سے نسیم رحمان کی خدمات قابل تحسین ہیں جبکہ زلزلہ متاثرین کی بحالی و آبادکاری میں بھی نسیم رحمان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پناہ گاہیں وزیراعظم کی قیادت میں بے گھر افراد کیلئے "احساس” کی تاریخی علامت ہیں اور ملک بھر میں لاکھوں بے گھر افراد کو پناہ گاہوں کی شکل میں سر پر سایہ میسر آیا ہے ۔ ان کے مطابق نسیم رحمان کی تعیناتی سے پناہ گاہوں کے انتظام و انصرام میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے غربت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگا۔ ان کے لئے کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں