وزیراعظم عمران خان ملائیشیاکے دو روزہ دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان ملائیشیاء کے دو روزے دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے ۔ ملائیشیاء کے وزیر دفاع محمد صابو اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمودوزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔وزیراعظم اپنی مختلف ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے بارے میں اپنا ویژن پیش کریں گے اور علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے حوالے سے پاکستان کا مثبت کرداراجاگر کریں گے ۔عمران خان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال بھی اجاگر کریں گے ، بھارت کے جارحانہ رویے کی وجہ سے علاقائی امن وسلامتی کو درپیش خطرات کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیں گے