میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی کاکشمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس شروع

قومی اسمبلی کاکشمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی اسمبلی کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس پیر کو شروع ہو گیا ہے ۔ سپیکر ڈائس پر پاکستان اور کشمیر کے پرچم رکھ دیئے گئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے بھارتی محاصرے کو زیربحث لانے کی تحریک کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف مشترکہ قرارداد پیش کر دی گئی ہے ۔ معمول کا بزنس بشمول پرائیویٹ ممبر ڈے اور دیگر کارروائی کو چھ فروری تک معطل کر دیا گیا ہے ۔ صدر آزادکشمیر گلگت بلتستان کے گورنر وزیراعلیٰ، سپیکرز بھی موجود تھے ۔ اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے معمول کا بزنس بشمول وقفہ سوالات پرائیویٹ ممبر ڈے موخر کرنے کے لئے دو الگ الگ تحاریک پیش کیں جن کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ بعدازاں انہوں نے تحریک التواء پیش کی کہ ایوان میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو زیربحث لایا جائے ۔ تحریک کو بحث کے لئے منظور کر لیا گیا۔ سپیکر ڈائس پر کشمیر اور پاکستان کے جھنڈوں کی موجودگی میں کشمیر پر قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس شروع ہو گیا ہے ۔ مشترکہ قرارداد پیش کر دی گئی ہے اور ایوان میں کشمیر کی صورتحال پر بحث شروع ہو گئی ہے ۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت بھی وزیٹر گیلری میں موجود تھی۔ چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے بحث کا آغاز کیا اور مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر سے ارکان کو آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت تمام عالمی ضابطوں عالمی قراردادوں، انسانی منشور عالمی قوانین سب کو پامال کر رہا ہے ۔ بھارتی جارحانہ عزائم کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پر لگ گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں