میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنرسندھ آناچاہتے ہیں توآئیں ،اتحادکیلئے نہ آئیں، آفاق احمد

گورنرسندھ آناچاہتے ہیں توآئیں ،اتحادکیلئے نہ آئیں، آفاق احمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہاہے کہ عمران خان نے معافی مانگی تو اسے معاف کردیا گیا،بانی ایم کیوایم الطاف حسین نے بھی معافی مانگی ہے انہیں بھی معاف کردینا چاہیئے،مہاجر عوام کے جذبات اور خواہش کیخلاف کسی مہم جوئی کا حصہ نہیں بنوں گا،گورنر سندھ نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، کامران ٹیسوری آنا چاہتے ہیں تو آئیں لیکن اتحاد کے لیے نہ آئیں،ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج(جمعرات) ملاقات کے لیے آئے گا،انہوں نے کہاکہ حکومت اب عوام کو اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس فراہم کرے اور اسٹریٹ کرائمز میں ہلاک افراد کے لواحقین کی 25 لاکھ فی کس کے حساب سے امداد کی جائے۔ وہ اپنی کراچی میں اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔آفاق احمد نے کہاکہ کراچی میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے ،اسٹریٹ کرائم پر لوگون کو قتل کرنا عام بات ہوگئی ہیکراچی میں اسٹریٹ کرائم کی 2022 کے دوران 56 ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئیں ،سندھ پولیس 156 ارب روپے کی بھاری رقم لیکر بھی شہریوں کے حفاظت میں ناکام ہے،چھپن افراد اسٹریٹ کرائم ہر قتل ہوئے،پولیس چیف کہتا ہے مزاحمت نہ کی جائے،یہ حکومت بے حس ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے اور اسٹریٹ کرائمز میں ہلاک افراد کے لواحقین کی 25 لاکھ فی کس کے حساب سے امداد کی جائے۔آفاق احمد نے کہاکہ ایم کیو ، پی ایس پی اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کو یکجا کرنے اوراتحاد میں مہاجر قومی موومنٹ کا نام بھی لیا جارہا ہے،میں ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر والدہ کی انتقال پر تعزیت کرنے گیا تھا ،اس فوٹوگراف کو چلایا جارہا ہے،ہم متحدہ کی جماعتوں کے اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، ہمارا ایم کیو ایم پاکستان سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر واضح کرتے ہیں کہ ہم متحدہ کی جماعتوں کے اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے،اتحادوں میں شمولیت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہوں،گورنر سندھ کا 2 بار فون آیا، اس وقت میں کسی میٹنگ میں تھا، پھر میں نے فون کیا شاید کامران ٹیسوری مصروف ہوں گے،گورنر سندھ نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، کامران ٹیسوری آنا چاہتے ہیں تو آئیں لیکن اتحاد کے لیے نہ آئیں۔گورنر صاحب آپ کا مہاجر بھائی ہوں چائے پینے آئیں، ہماری مقبولیت اگر نہیں ہے، تب بھی عوام کے خلاف نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رات جلدی بازار اور شادی ہالز بند کرنے کے فیصلے کی حمایت نہیں کریں گے، اس سے بیروزگاری بڑھے گی، حکومت فیصلے پر نظرثانی کرے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پر میرا بھی اعتراض ہے ،ایم کیو ایم نے مجھ سے وقت مانگا ہے جمعرات کی شام کو وہ دعوت دینے آئینگے ۔ ان کا کہنا تھا ہر انسان کا موقف ہے الطاف حسین نے جو کیا اسکو اسکی سزا ملی ،عمران خان کے ساتھ بھی وہی والا سلوک ہونا چاہے ،عمران خان نے معافی مانگی تو اسکو معاف کردیا گیا الطاف حسین نے بھی معافی مانگی ہے اسکو بھی معاف کردینا چاہیئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں