میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی حلقہ بندیوں پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں تعطل برقرار

بلدیاتی حلقہ بندیوں پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں تعطل برقرار

جرات ڈیسک
بدھ, ۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، حکمران اتحاد کے درمیان دوسرے مشترکہ اجلاس کی تاریخ طے نہ ہو سکی۔ ایم کیوایم نے بلدیاتی الیکشن سے قبل حلقہ بندیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، حلقہ بندیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کر سکتا ہے۔ ادھر ایم کیو ایم 9 جنوری کو کراچی میں ریلی نکالنے کے لئے متحرک ہو گئی ہے، ایم کیوایم حلقہ بندی اور انتخابی فہرستوں کے خلاف احتجاج کرے گی، متحدہ کا وفد ن لیگ اور اے این پی رہنماؤں سے بھی ملاقات کرے گا، جماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سندھ حکومت کے خلاف ریلی کی دعوت دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں