دہشت گردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے، امریکا
جرات ڈیسک
بدھ, ۴ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ طالبان کو کہا جائے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں، افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات لیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی طرف سے رسپانس دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی سمیت متعدد شعبوں میں اہم اتحادی ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف مستقل کارروائی کرے گا۔