میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ خزانہ سندھ میں کھربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

محکمہ خزانہ سندھ میں کھربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ خزانہ سندھ میں کھربوں روپے کی کرپشن کے انکشاف کے بعد رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی گئی ہے ، کرپشن سرکاری ملازمین کی پنشن کی مدمیں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ میں بڑی کرپشن کا انکشاف ہواہے ،اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ محکمہ خزانہ کی کرپشن کے شواہد پر مبنی رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق 2کھرب 31ارب45کروڑ 23لاکھ 47 ہزار 700روپے ٹھکانے لگائے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ کھربوں کی کرپشن سرکاری ملازمین کی پنشن کی مدمیں کی گئی، کرپشن کی رقم دادواور جوہی کے رہاشیوں کے بینک اکائونٹس میں منتقل کی گئی، رقم محکمہ خزانے کے ٹریژری آفس سے منتقل کی گئی، جس میں سے زیادہ رقم دواچ فیملی کے مختلف افرادکے نام پراکائونٹس میں منتقل کی گئی۔ذرائع کے مطابق پنشن کی رقم 2012سے 2017کے دوران اکائونٹ میں منتقل کی گئی، پنشن کی رقم جعلی اکائونٹس اور اہم شخصیت کے فرنٹ مین کے اکائونٹ میں بھی منتقل ہوئی۔ذرائع نے بتایاکہ نیب نے دواچ فیملی سمیت چون افراد کونوٹس جاری کردیئے ہیں، جس میں سے 30افرادنے بیان ریکارڈکرایااورحلف نامہ بھی دیاہے ، بیان جمع کرانے والوں کواکائونٹ کھلنے اور رقم منتقل ہونے کاعلم ہی نہیں۔ذرائع نے بتایاکہ رقم مختلف اوقات میں ایک بینک کے 147اکائونٹس میں منتقل کی گئی، دواچ فیملی کے 22 ارکان کے 84اکائونٹس میں ایک کھرب سے زائدرقم منتقل کی گئی، یہ رقم ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر کی سہولت کاری سے محکمہ خزانے کے سسٹم سے ریلیزکرائی۔محکمہ خزانہ سندھ کی بڑی کرپشن کی تحقیقات کے لئے 7رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں