میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں 100 ارب سے پیغامات بھیجے گئے

واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں 100 ارب سے پیغامات بھیجے گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۴ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں 100 ارب سے پیغامات بھیجے گئے ،سب سے زیادہ پیغامات بھارت میں 20 ارب کی تعداد میں بھیجے گئے جبکہ 100 ارب میں سے 12 ارب پیغامات میں تصاویر کا تبادلہ کیا گیا۔ واٹس ایپ نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایپ کی تاریخ میں پہلی بار اتنے پیغامات ایک دن صارفین کی جانب سے بھیجے گئے۔بیان کے مطابق واٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صرف آپ اور رابطے میں رہنے والے فرد ہی پیغام کو پڑھ سکتا ہے اور کوئی نہیں، یہاں تک کہ واٹس ایپ بھی نہیں۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ 2019 میں واٹس ایپ کے 5 مقبول ترین فیچرز میں ٹیکسٹ پیغامات، اسٹیٹس ایپ ڈیٹس، فوٹو میسجز، کالنگ اور وائس نوٹ شامل تھے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے اور 2018 میں فیس بک ڈویلپرکانفرنس میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ صارفین اس اپلیکشن پر 65 ارب پیغامات بھیجتے ہیں جبکہ 2 ارب منٹ کی وائس اور ویڈیو کالز کرتے ہیں۔واٹس ایپ کو 2014 میں فیس بک نے خریدا تھا اور امکان ہے کہ 2020 سے اس اپلیکشن میں صارفین کو اشتہارات دکھانے کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں