میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیک بائونس ہونے پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو سزا

چیک بائونس ہونے پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو سزا

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیک بائونس ہونے پرتحریک انصاف کے رکن اسمبلی دیوان سچانند کو 3سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔حیدرآباد جوڈیشل مجسٹریٹ ٹنڈوآدم کامران کلہوڑو نے جعلسازی کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی دیوان سچانند کو 3 سال قید کی سزا سنادی ہے۔دیوان سچانند نے کاروباری لین دین پر سیٹھ ایوب راجپوت کو ایک کروڑ کا چیک دیا تھا جو بائونس ہو گیا۔پولیس کے مطابق جرم ثابت ہونے اور سزا سنائے جانے کے بعد ملزم دیوان سچانند کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتاری کے موقع پر تحریک انصاف کے گرفتار رہنما نے کہاکہ وہ آج رات پولیس کے مہمان ہیں کل ضمانت کرالیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں