جی ایچ کیو حملہ کیس،تحریک انصاف کے 18 رہنمائوں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
شیئر کریں
اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں سابق سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں
ملزمان نے عدالت میں سرینڈر نہیں کیا ان کی پراپرٹی ضبط کرنے کے بعد ریونیو ڈیپارٹمنٹ اوپن نیلام کردے، عدالت
انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمرایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 15 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ پندرہ ملزمان اشتہاری ہیں جنہیں سزا سنائی جاچکی ہے۔اشتہاری ملزمان میں، سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، حسن نواز، شکیل نیازی اور دیگر موجود ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کو سزا سنائی جاچکی ہے، ملزمان عدالت میں سرنڈر کریں ورنہ ان کی تمام منقولہ و غیرمنقولہ پراپرٹی ضبط کرلی جائے اور پراپرٹی ضبط کرنے کے بعد ریونیو ڈیپارٹمنٹ اوپن نیلام کرے۔واضح رہے کہ ان تمام ملزمان کو فیصل آباد سے اے ٹی سی نے چالیس چالیس سال قید کی سزا سنائی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے حکم جاری کیا تھا۔


