میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈاؤیونیورسٹی انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ بے نقاب

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈاؤیونیورسٹی انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ بے نقاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: مسرور کھوڑو) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ بے نقاب ہوگیا، ایم ڈی کیٹ کے پرچے میں فیل ہونے والی طالبہ کو ایم بی بی ایس اینڈ بی ڈی ایس داخلہ کے لیے اہل قرار دیدیا گیا ہے، ڈاؤ کے پورٹل پرپہلے 77 اسکور سے فیل دکھائی گئی طالبہ کو ای میل کے ذریعے 186 اسکوردے کرپاس ہونے کی اطلاع دی گئی ہے، نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقرسمیت متعلقہ حکام نے ڈاؤ یونیورسٹی کے غیرقانونی امورپر خاموشی اختیار کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق جناح میڈیکل میں ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے کے بعد دوربارہ ٹیسٹ لینے کے لیے انتظامات ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس انتظامیہ کے حوالے کردیے گئے، لیکن ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ بھی شفاف ٹیسٹ کرانے میں ناکام ہو گئی، گزشتہ ماہ 19 نومبر پر ہوئے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں ڈاؤ یونیورسٹی کے پورٹل پر (ر) نامی طالبہ کا اسکور2سو میں سے 77ہے، جس کا اسٹیٹس فیل ہے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسی طالبہ کو 30 نومبر پر ڈاؤ یونیورسٹی کی ای میل سے ایم بی بی ایس اینڈ بی ڈی ایس داخلہ کے لیے اہل ہونے کی اطلاع دی گئی ہے، ای میل میں طالبہ کا نام، والد کا نام، سی این آئی سی نمبر، سیرئل نمبر، اسکور 2 سو میں سے 186 لکھا گیا ہے، ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی امور دھڑلے سے مسلسل جاری ہیں۔ فیل طالبہ کو داخلہ کے لیے اہل قرار دینے حوالے سے ڈاؤ انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جواب موصول نہیں ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں