میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کا اوپن ٹرائل جیل میں شروع

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کا اوپن ٹرائل جیل میں شروع

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی کارروائی آج اڈیالہ جیل میں دوبارہ شروع ہوئی تاہم جیل حکام نے بیشتر صحافیوں کو اوپن ٹرائل میں شرکت سے روک دیا۔رواں ہفتے کے آغاز میں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ دیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث سائفر کیس کا اوپن ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا۔خصوصی عدالت کے اِس حکم کے مطابق آج عدالت میں ہونے والی کارروائی میں شرکت کے خواہشمند افراد سمیت صحافیوں کو بھی شرکت سے روکا نہیں جانا تھا، جج نے گزشتہ روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا کو بھی اس کی یقین دہانی کرائی تھی۔تاہم آج جیل حکام نے صحافیوں کو جیل میں داخل ہونے سے روک دیا، سماعت شروع ہوئی تو جیل کے باہر مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔صبح سوا 10 بجے کے قریب صرف 2 صحافیوں کو جیل میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی لیکن یہ واضح نہیں کہ وہ سماعت میں شرکت کر سکے یا نہیں۔ ان کی ٹیم صبح 8 بجے کے قریب جیل پہنچی لیکن 2 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے بعد بھی انہیں جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے میڈیا کارکنوں سے ان کے نام پوچھے، انہیں نوٹ کیا اور اندر چلے گئے، ایسا 3 بار ہو چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں