میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پانچ ماہ میں پیٹرول، ڈیزل کی فروخت 20 فیصد گر گئی، رپورٹ

پانچ ماہ میں پیٹرول، ڈیزل کی فروخت 20 فیصد گر گئی، رپورٹ

جرات ڈیسک
هفته, ۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2023 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے پانچ ماہ میں مجموعی طور پر77 لاکھ ٹن پیٹرول، فرنس آئل اور ڈیزل فروخت ہوا جو 2022 کے96 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق اس عرصے میں پیٹرول کی فروخت میں 16 فیصد، ڈیزل کی فروخت میں 24فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 26 فیصد کمی آئی ہے جبکہ ماہانہ لحاظ سے موازنہ کیا جائے تو نومبر 2022 کے مقابلے میں نومبر2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی 7 فیصد کمی آئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سالانہ لحاظ سے نومبر میں فرنس آئل کی فروخت میں سب سے زیادہ یعنی 33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جولائی تا نومبر کے پانچ ماہ میں بھی فرنس آئل سب سے کم فروخت ہوا جس کا مطلب ہے کہ فرنس آئل مہنگا ہونے پر لوڈشیڈنگ بڑھا کر کھپت کم کی جارہی ہے۔ آئل کمپنیوں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پی ایس او کی پیٹرولیم مصنوعات فروخت میں پچھلے پانچ ماہ کے دوران 18 فیصد، اے پی ایل کی فروخت میں 21 فیصد، شیل کی فروخت میں 23 فیصد اور ہیسکول کی فروخت میں 2 فیصد کمی آئی ہے۔عارف حبیب سیکورٹیز کے مطابق تیل مہنگا ہونے کے باعث استعمال میں کمی آئی ہے اسکے علاوہ کاروباری سست روی سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں