میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک ریاض کے وعدے جھوٹے نکلے ،بحریہ ٹاؤن کے متاثرین میدان میں آ گئے

ملک ریاض کے وعدے جھوٹے نکلے ،بحریہ ٹاؤن کے متاثرین میدان میں آ گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بحریہ ٹاؤن کے متاثرین سے ماضی میں کیے جانے والے تمام تر معاہدے جھوٹ پر مبنی نکلے رقم کی ادائیگی کے باجود بھی قبضہ نہ ملنے پر متاثرین انتظامیہ کیخلاف میدان میں آ گئے اگلے احتجاج سے متعلق منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی آئندہ چند روز میں ملک ریاض کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کو یقینی بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے مختلف پراجیکٹ کے مکمل ہونے کے باجود بھی انتظامیہ کی جانب سے قبضہ نہ دینے اور رفنڈ پالیسی میں تاخیری حر بے اپنانے پر متاثرین کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کو یقینی بنانے کے بعد ملک ریاض کی رہائشگاہ پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جسے آئندہ چند روز میں حتمی شکل دی جائے گی۔اس ضمن میں متاثرین کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان سے کیے جانے والے تمام تر معاہدے کاغذی حد تک محدود رہے ہیں ان کی جانب سے 2013میں بحریہ ٹاؤن میں سرمایہ کاری کی گئی تھی فروری 2018میں ان کی تمام تر اقساط کی ادائیگیاں مکمل ہونے کے کئی برس گزر جانے کے باجود بھی انہیں پی 23اے کے ولاز پر قبضہ تاحال نہیں مل سکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 7جنوری 2020 کوایک مذہبی جماعت اور بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے مابین متاثرین کے مسائل کے حل سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط ہوا تھا جس کے ڈیڑھ برس گزر جانے کے باجود بھی انتظامیہ کی جانب سے انہیں کسی قسم کا ریلیف نہیں مل سکا ہے۔حالیہ دنوں ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ملک ریاض کی ہاؤسنگ پالیسیوں سے متعلق نئے سرمایہ کاروں کو آ گاہی فراہم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کیا جا رہا ہے آئندہ چند روز میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں