میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسری یونیورسٹی کومالی خسارہ ،15 سوملازمین تنخواہوں سے محروم

اسری یونیورسٹی کومالی خسارہ ،15 سوملازمین تنخواہوں سے محروم

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

اسری یونیورسٹی مالی خسارے کا شکار، ملازمیں کو ماہ نومبر کی تنخواہ نہ مل سکی، 15 سو زائد ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کے باعث پریشانی کا شکار، اکاؤنٹ کے دستخط کا مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے تنخواہ نہیں ہوئی، ترجمان اسری یونیورسٹی ، تفصیلات کے مطابق اسری یونیورسٹی حیدرآباد مالی خسارہ کا شکار ہوگئی ہے، مالی خسارہ کے باعث ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ نہ مل سکی ہے، اسری یونیورسٹی و ہسپتال میں کام کرنے والے 15 سئو سے زائد ملازمین تنخواہ نہ ملنے کے باعث پریشانی کا شکار ہیں، دوسری جانب رابطہ کرنے پر اسری یونیورسٹی کے ترجمان عرفان ہارون نے کہا کہ اکاؤنٹ ہولڈر کی دستخط کو مسئلہہے، 6 دسمبر کو عدالت میں سماعت ہے جس کے بعد امید ہے کہ ملازمین کو تنخواہ جاری کردی جائیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں