میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریاست عذر وبہانوں کی بے ساکھیوں کا سہارا لینا چھوڑ دے ،بلاول بھٹو

ریاست عذر وبہانوں کی بے ساکھیوں کا سہارا لینا چھوڑ دے ،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ریاست اب ان تمام عذر و بھانوں کی بے ساکھیوں کا سہارا لینا چھوڑ دے، جو اسے خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے حقوق، بھبود اور ترقی کے متعلق اپنی ذمیداریاں نبھانے میں رکاوٹ ہیں۔ خصوصی اہلیت کے حامل 30 لاکھ سے زائد افراد کے حقوق، صحت، تعلیم، اور روزگار کے معاملے پر اب سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد ہماری توجہ و مدد کے محتاج نہیں، بلکہ یہ ہمارے اپنے احساسِ ذمیداری اور انسانیت دوستی کا امتحان ہوتا ہے۔ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے حقوق پر مکمل عملدرآمد کیئے بغیر متوازن اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل محض ایک خواب ہی رہے گا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے دورِ اقتدار کے دوران خصوصی اہلیت کے حامل افراد تاریخی مہنگائی، بے روزگاری، اور غربت کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں، لیکن حکومت نے انہیں معاشرے کے دیگر پسماندہ طبقات کی طرح بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ خصوصی اہلیت کے حامل افراد کی صلاحیتوں کو قومی ترقی میں شامل کرنے کے باب میں پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ذمیدارانہ سوچ اور عزم سے سرشار رہی ہے۔ سرکاری محکموں میں ملازمت کے لیئے 5 فیصد کوٹہ متعارف کرانا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک سے دو لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ اسکیم پی پی پی کے حکومتی ادوارِ کے دوران خصوصی اہلیت کے حامل افراد کے لئے اٹھائے گئے اقدام میں شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں