میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر ہاؤس پنجاب کی دیوار گرانے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج

گورنر ہاؤس پنجاب کی دیوار گرانے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک
پیر, ۳ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

گورنر ہاؤس پنجاب کی دیوار گرانے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیوار گرانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔ درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکریٹری ، ڈی سی اور میئر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ گورنر ہاؤس کی دیوار گرانا قانون کی خلاف ورزی ہے ، گورنر ہاؤس کی دیوار مسمار کرنا اینٹی کیوٹی ایکٹ 1975کی خلاف ورزی ہے ، عدالت حکومت کو فوری طور پر گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے سے روکنے کا حکم جاری کرے ۔واضح رہے کہ 2روز قبل لاہور میں وزیر اعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کا حکم دیا تھا، جس پر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں