میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر ہاؤس سندھ سے چھیڑ چھاڑ کرنے نہیں دیں گے ، سعید غنی

گورنر ہاؤس سندھ سے چھیڑ چھاڑ کرنے نہیں دیں گے ، سعید غنی

ویب ڈیسک
پیر, ۳ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ انوکھا لاڈلا تاریخی ورثہ مسمار کرنے کے چکر میں ہے ،گورنر ہاؤس سندھ سے چھیڑ چھاڑ کرنے نہیں دیں گے ، عمران خان بنی گالا محل کو یونیورسٹی بنائیں ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور کا تاریخی پس منظر ہے ، عمران حکومت صرف بیچنے اور توڑنے تک محدود ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت صرف بیچنے اور توڑنے تک محدود ہے ، ہرہڑ ہاتھ میں آنے سے چوہا حکیم نہیں بن سکتا ۔سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ گورنر ہاؤس سندھ سے چھیڑ چھاڑ کرنے نہیں دیں گے ، عمران خان بنی گالا محل کو یونیورسٹی بنائیں، ریلو کٹے وزیر بنائے جائیں تو ملک کا حشر نشر ہی ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں