میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میاں نوازشریف نے قومی ایئر لائنز خریدنے کا عندیہ دے دیا

میاں نوازشریف نے قومی ایئر لائنز خریدنے کا عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے صوبہ پنجاب کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) کی خریداری کا عندیہ دے دیا۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پی آئی اے خریدنے پر غوروخوض کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو تجویزدی ہے کہ پی آئی اے خریدلیں یاکوئی نئی ایئرلائن شروع کریں۔سابق وزیراعظم اور حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے مزیدکہا کہ مریم نواز نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کے لیے مشورہ کیا ہے ۔  مریم نواز نے مجھ سے مشورہ کیا کہ پی آئی اے کو خرید لیں اور ایک برینڈ نیو ایئرلائن اسٹیبلش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے کہا پاکستان کو برینڈ نیو ایئرلائن ایئر پنجاب کا نام دے دیتے ہیں، میں نے انہیں پی آئی اے خریدنے سے متعلق مزید مشاورت کے لیے کہا ہے ۔نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ نئی ایئر لائن قائم کرلیں، ایئر پنجاب کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سے ڈائریکٹ نیو یارک جائے ، جو لندن، ٹوکیو، ہانگ کانگ اور دنیا کے دیگر حصوں میں بھی جائے ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ایئرلائن سے متعلق غور و خوض ہو رہا ہے ، مجھے بھی دکھ ہے ہمارے اندر وہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے پی آئی اے کو تباہ و برباد کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں