عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو منکی پاکس کی ادویات دینے کی یقین دہانی
جرات ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس کی ادویات دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ عالمی ادارہ صحت پاکستان کو منکی پاکس کی جدید دوا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دے گا۔ عالمی ادارہ صحت نے اینٹی وائرل دوا حکومت پاکستان کی درخواست پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے خط کے مطابق پاکستان کو اینٹی وائرل دوا کے 25 کورسز دیے جائیں گے۔ دوسری جانب حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے سات کیسز سامنے آچکے ہیں۔