غزہ میں نسل کشی، سچ آخرکار اسرائیلی ترجمان کی زبان پر آ گیا
جرات ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
غزہ میں بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے سے متعلق سچ آخرکار اسرائیلی ترجمان کی زبان پر آ ہی گیا۔ اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا نشانہ فقط فلسطینی عوام ہیں۔ امریکی ٹی وی کو اپنے انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان تل ہینرک بات چیت کے دوران سچ بول گئی کہ اسرائیل غزہ میں کسی اور کو نشانہ نہیں بنا رہا سوائے سویلینز کے لیکن پھر گڑبڑا کر اپنی بات کو گھماتے ہوئے کہنے لگی کہ نہیں، نشانہ دہشت گرد ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کئی مقامات سے گھسنے کی کوشش کے دوران مختلف مقامات پر حماس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جھڑپوں کے دوران حماس کی جانب سے مشین گنوں، اینٹی ٹینک راکٹوں اور ڈرون کے ذریعے قابض فورسز پر حملے کیے گئے، حماس سے جھڑپوں میں کم از کم 17 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔