میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحق کھوڑو ریحان الائچی کے ہاتھوں یرغمال

سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحق کھوڑو ریحان الائچی کے ہاتھوں یرغمال

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی ( رپورٹ: نجم انوار) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے سسٹم آپریٹر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمالیشن ریحان خان کے ہاتھوں یرغمال ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو نے فرمائشی پروگرام کے تحت بلوں کو دودھ کی رکھوالی پر مامور کر دیا ہے اور تین افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ڈی جی کے حکم پر جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 19 گریڈ کے ڈائریکٹر عامر کمال جعفری کو ریجنل ڈائریکٹر سکھر تعینات کر کے لاڑکانہ ریجن کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے، یہ وہی افسر ہے جسے چند دن قبل رشوت لینے کے الزام میں معطل کیا گیا تھا ۔ڈائریکٹر کیماڑی ڈسٹرکٹ عبدالسمیع جیلانی کو ڈسٹرکٹ کورنگی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ،یہ وہ افسر ہے جو شہزاد آرائیں کے ساتھ مل کر ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سسٹم چلاتا رہاہے، اسی طرح شہزاد آرائیں کے ایک اور دیرینہ ساتھی ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر اینڈ لاڑکانہ ریجن کا تبادلہ کر کے ڈی ڈی ایسٹ کراچی لگا دیا گیا ۔اس طرح ایک اور معطل افسر ڈی ڈی عبدالعامر خان ڈی ڈی ڈسٹرکٹ سینٹرل لگا دیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر "د یہاڑی مارنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احتشام خان اور شیخ محمد شاہد کو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ سینٹرل تعینات کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ وہی افسر ہے جسے اینٹی کرپشن کا افسر فاروق بگٹی گرفتار کر کے لے گیا تھا اور مذکورہ افسر اسپتال پہنچ گیا تھا جہاں وہ پرائیویٹ بیٹر عرفان ابا سے 40 لاکھ روپے میں ڈیل کر کے واپس آیا تھا جبکہ عبدالعامر خان کو ریحان کے سسٹم پارٹنر ڈائریکٹر ایسٹ ظہیر استاد کی فرمائش پر ریحان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں لگوایا ہے۔ اس ہدف کو پورا کرنے کے لئے ریحان نے پہلے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے 2 افسران کو معطل کرایا جن میں قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر دلیپ کمار اور ایس بی آئی امیر الحسن شامل ہیں اور ڈسٹرکٹ ساوتھ کے بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو معطل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق کھوڑو سے شہزاد آرائیں نے جو سنگین غلطیاں کرا کر انہیں یرغمال بنایا تھا انہی کی بنیاد پر اب ریحان عرف الائچی کام کر رہا ہے اور کرپٹ افسران کو تعینات کرا کر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کو ماموں بنا رہا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہزاد آرائیں کے بعد اب ریحان الائچی کی بھی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں