میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کی پیدا گیرپریزنٹیشن کمیٹی معطل

سندھ بلڈنگ کی پیدا گیرپریزنٹیشن کمیٹی معطل

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پیدا گیر "پریذنٹیشن کمیٹی” کو معطل کر دیا گیا۔ کارروائی نگراں وزیر بلدیات محمد مبین جمانی کی ہدایت پر کی گئی اور جمشید کٹر ک چیمبر کو انہدام کے لیے دی گئی این او سی التوا میںڈال دی ۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو نے نگراں وزیر بلدیا ت مبین جمانی کی ہدایت پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ( آباد) کا مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ نئے پروجیکٹس کی منظوری کے لئے قائم کی گئی "پریذنٹیشن کمیٹی” کو کام سے روک دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور 25 ستمبر 2023 کو کمیٹی کے قیام کا جو حکم جاری کیا گیا تھا وہ واپس لے لیا گیا ہے۔ جبکہ بلڈنگ کے مالک و دیگر نے محکمہ آثار قدیمہ کا جاری کردہ شوکاز نوٹس ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ نے متعلقہ افراد کو ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا لیکن نہ کوئی گیا اور نہ ہی کوئی جواب بھجوایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں