میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی ہیلتھ جونیئر ڈاکٹر سے چارج واپس لینے کا فیصلہ

ڈی جی ہیلتھ جونیئر ڈاکٹر سے چارج واپس لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) محکمہ صحت سندھ میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے عہدے پرتعینات جونیئر ڈاکٹر سے چارج واپس لینے کا فیصلہ، نئی ڈی جی کی تقرری کے لیے ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کے 6 اور جنرل کیڈر کے 5 ڈاکٹرز کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا ہے، ڈی جی ہیلتھ کی چارج رکھنے والے ڈاکٹر پیر غلام حسین کو ڈی ایچ اوحیدرآباد تعینات کرنے لے لیے پروپوزل چیف سیکریٹری کو بھیج دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد میمن کے ایک سال چھٹی پر جانے کے دوران سیکریٹری صحت کی جانب سے ڈاکٹروں کی سینارٹی لسٹ میں 879 نمبر پر موجود گریڈ 19 کے جونیئر ڈاکٹر پیر غلام حسین پر ڈی جی ہیلتھ کے عہدے کی نوازش کردی گئی تھی، جس پر گریڈ 20 کے ڈاکٹرز نے احتجاج کیا، نگران وزیر صحت سندھ سعدخالد نیاز نے نوٹس لے کر ڈی جی ہیلتھ کے عہدے پر گریڈ 20 کے ڈاکٹر کی تقرری کے لیے 11 ڈاکٹرز کو انٹرویوپر بلالیا ہے، جس میں ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کا ڈاکٹرسید محمد خالد، شجاعت علی، احمد مجتبیٰ میمن، شبنم کریم، وقار محمود اور وفاق میں ڈیپوٹیشن پر آئے محمد احمد قاضی شامل ہیں، جبکہ جنرل کیڈڑ کا ڈاکٹر سید محمد احمد مسعود، ڈاکٹر ارشاد احمد، مبشر علی کولاچی، منظور علی جکھرانی اور عبدالجبار شامل ہیں، جس کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا ہے، اور ڈی جی ہیلتھ کی چارج رکھنے والے جونیئر ڈاکٹر کو ڈی ایچ او حیدرآباد تعینات کرنے کے لیے چیف سیکریٹری کو سمری بھیجی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں