اسلام آباد کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے لیے چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار کر لیا
جرات ڈیسک
جمعرات, ۳ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے لیے چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار کرلیا۔ شرائط نامے کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بیان حلفی پر دستخط کریں گے۔ جلسے کی اجازت ایک دن کے لیے ہوگی۔ جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا اورکسی قسم کا اسلحہ نہیں لایا جائے گا۔ جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات سے گریز کیا جائے گا۔ شرائط نامے کے مطابق جلسے کے اسٹیج پر جو 12 افراد موجود ہوں گے ان کی اجازت انتظامیہ دے گی۔ جلسے یا مارچ میں کوئی قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔