میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فحش مواد، دہشت گردی کو فروغ، ٹوئٹر نے بھارت میں 54 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کر دیے

فحش مواد، دہشت گردی کو فروغ، ٹوئٹر نے بھارت میں 54 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کر دیے

جرات ڈیسک
جمعرات, ۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ٹوئٹر نے بچوں کے جنسی استحصال، فحش مواد سمیت دہشت گردی کو فروغ دینے پر بھارت میں 54 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر نے بچوں کے جنسی استحصال، عریانیت اور دیگر فحش مواد کو فروغ دینے پر 26 اگست سے 25 ستمبر کے درمیان بھارت میں 52ہزار 141 اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں جبکہ دہشت گردی کو فروغ دینے پر 1 ہزار 982 اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر نے بھارت کے نئے آئی ٹی قانون 2021 کی تعمیل سے متعلق اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسے شکایات کے ازالہ نظام کے ذریعے 157 شکایات موصول ہوئیں اور 129 معاملوں میں کارروائی کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ ان 43 شکایات پر کارروائی کی گئی جن میں اکاؤنٹس کی معطلی کے خلاف اپیل کی گئی تھی لیکن ان میں سے کسی بھی اکاؤنٹ کی معطلی واپس نہیں لی گئی ہے اور وہ سارے بدستور معطل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا تھا کہ چائلڈ پورنو گرافی کی شکایات پر ٹوئٹر سے موصول ہونے والے جوابات نامکمل ہیں اور کمیشن ان سے مطمئن نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں